کراچی(ویب ڈیسک ) شہر قائد میں آج چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ چپ تعزیہ کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر ختم ہوگا۔ اس موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی متبادل انتظامات کیے ہیں۔جلوس کا مرکزی روٹ نشتر پارک، ایم اے جناح روڈ، تبت چوک، پریڈی اسٹریٹ، صدر دواخانہ، بولٹن مارکیٹ اور بمبئی بازار سے گزرے گا۔ جلوس بمبئی بازار سے نواب محبت خان روڈ کے ذریعے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچے گا۔جلوس کی گزرگاہوں پر پولیس، رینجرز کے جوان تعینات کرکے سڑکیں عام ٹریفک کے لیے بند کی گئی ہیں۔ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ ناظم آباد سے آنے والے افراد لیاقت چوک سے نشتر روڈ، گارڈن کی جانب جا سکتے ہیں۔ لیاقت آباد سے آنے والے افراد لیاقت چوک سے سوسائٹی چوک اور پھر سینٹرل جیل، مارٹن روڈ کی جانب جا سکتے ہیں۔ حسن اسکوائر سے ٹی پی چوک جانے والے افراد کشمیر روڈ، سوسائٹی روڈ، شاہراہ قائدین استعمال کر سکتے ہیں۔شاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین، نورانی کباب کی جانب آنے والے افراد سوسائٹی روڈ سے رائٹ لے کر کشمیر روڈ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔ سینٹرل جیل گیٹ، جمشید روڈ سے ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد گارڈن روڈ سے بہادر یار جنگ روڈ کے ذریعے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔گارڈن چورنگی سے ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد انکل سریا سے دائیں جانب گل پلازہ اور پھر کوسٹ گارڈ چوک کے راستے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔ٹریفک پولیس نے شہریوں سے چپ تعزیہ کے جلوس کے دوران متبادل راستے اختیار کرنے کی اپیل ہے۔
Disclaimer
خبریں مستند ذرائع سے لی جاتی ہیں، غلطی کی صورت میں ادارہ ذمہ دار نہیں ہوگانیزخبر کے مندرجات سےادارے کا
متفق ہونا ضروری نہیں ۔اے آئی یا انٹرٹینمنٹ مواد صرف تفریح کے لیے ہے






